Saturday, 9 August 2025

نام سرکار نے خود شیر خدا رکھا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ایسے حیدرؑ کو زمانے سے جدا رکھا ہے

نام سرکارﷺ نے خود شیرِ خدا رکھا ہے

علم کے شہر کا در میرے علیؑ مولا ہیں

ہے بڑا شہر سو دروازہ بڑا رکھا ہے

طالبؑ و جعفرِ طیارؑ،۔ عقیلؑ و حیدرؑ

ان میں ایماں ابو طالبؑ کا چھپا رکھا ہے 

ایسی بے مثل شجاعت ہے علیؑ کی لوگو

صرف اک ہاتھ سے خیبر کو اٹھا رکھا ہے 

میں نجف جا کے سناؤں گا کہانی اپنی

کیسے کیسے مجھے دنیا نے ستا رکھا ہے 

دیکھنا چہرہ علیؑ کا ہے عبادت لوگو

پیارے آقاﷺ نے صحابہ کو بتا رکھا ہے 

خوف تنہا نہیں کچھ حشر میں رُسوائی کا

میں علیؑ کا ہوں یہ ماتھے پہ لکھا رکھا ہے 


محمد عمران تنہا

No comments:

Post a Comment