Tuesday, 5 August 2025

میری آنکھوں کو بھی یہ حسن سعادت ہو نصیب

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میری آنکھوں کو بھی یہ حسن سعادت ہو نصیب

اسود و گنبدِ خضری کی زیارت ہو نصیب

سرد ہوتی ہوئی سانسوں کی تمنا ہے یہی

کلمۂ پاک کی جاں بخش حرارت ہو نصیب

جس سے ہو جائیں خدا اور محمدﷺ راضی

مجھ کو وہ ذوقِ عمل، ذوقِ عبادت ہو نصیب

ہے یہ فرمان کہ قرآن پڑھو، پڑھتے رہو

مجھ گنہگار کو بھی شوقِ تلاوت ہو نصیب

بادشاہت نہیں، ہے مجھ کو غلامی درکار

پیروی آپؐ کی اور آپؐ کی اطاعت ہو نصیب

نور ہی نور قلم سے میرے پھُوٹے ہر دم

میرے ہر لفظ کو ایماں کی حلاوت ہو نصیب

ہے خمار اپنی تمنا کہ کرم ہو رب کا

اور سرکار دو عالمؐ کی شفاعت ہو نصیب

          

ریاض احمد خمار

No comments:

Post a Comment