عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نورِ حق سے ہے معمور کوئے نبیﷺ
رحمتوں سے ہے بھرپور کوئے نبیﷺ
تجھ سے نسبت ہے اس واسطے میرے سب
ہو گئے درد کافور کوئے نبیﷺ
یہ تمنا ہے جاؤں میں اس کے قریب
یا خدا ہے بہت دور کوئے نبیﷺ
بالیقیں ہے وہ رشک جناں اس لیے
دو جہاں میں ہے مشہور کوئے نبیﷺ
تیری چاہت میں ہر لمحہ رہنے لگا
دل نظامی کا مسرور کوئے نبیﷺ
امیر حمزہ نظامی
No comments:
Post a Comment