تُو بھی کسی کا پیار نہ پائے خدا کرے
تجھ کو تیرا نصیب رلائے خدا کرے
راتوں میں تجھ کو نیند نہ آئے خدا کرے
تُو دربدر کی ٹھوکریں کھائے خدا کرے
تجھ پر شب وصال کی راتیں حرام ہوں
شمعیں جلا جلا کہ بجھائے خدا کرے
میری طرح تجھے بھی جوانی میں غم ملیں
تیرا نہ کوئی ساتھ نبھائے خدا کرے
آئے بہار تیرے گلستان میں بار بار
تجھ پر کبھی نکھار نہ آئے خدا کرے
ہو جائیں بد دعائیں میری دوستو! غلط
اب ان پہ کوئی حرف نہ آئے خدا کرے
حفیظ جالندھری
تجھ کو تیرا نصیب رلائے خدا کرے
راتوں میں تجھ کو نیند نہ آئے خدا کرے
تُو دربدر کی ٹھوکریں کھائے خدا کرے
تجھ پر شب وصال کی راتیں حرام ہوں
شمعیں جلا جلا کہ بجھائے خدا کرے
میری طرح تجھے بھی جوانی میں غم ملیں
تیرا نہ کوئی ساتھ نبھائے خدا کرے
آئے بہار تیرے گلستان میں بار بار
تجھ پر کبھی نکھار نہ آئے خدا کرے
ہو جائیں بد دعائیں میری دوستو! غلط
اب ان پہ کوئی حرف نہ آئے خدا کرے
حفیظ جالندھری
No comments:
Post a Comment