بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی
کیسے بھر لاؤں متھرا سے مٹکی
میں جو گئی تھی پنیا بھرن کو
دوڑ، جھپٹ، موری مٹکی پٹکی
بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی
نظام الدین اولیأ میں تورے بلہاری
لاج رکھو تم ہمرے گھونگھٹ کی
بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی
کیسے بھر لاؤں متھرا سے مٹکی
امیر خسرو
No comments:
Post a Comment