Friday, 2 December 2016

کہاں میں جاؤں عشق رائیگاں لے کر

کہاں میں جاؤں عشقِ رائیگاں لے کر
یہ اپنے رنج یہ اپنی اداسیاں لے کر
جلا ہے دل یا کوئی گھر یہ دیکھنا لوگو
ہوائیں پھرتی ہیں چاروں طرف دھواں لے کر
بس اک ہمارا لہو صرفِ قتل گاہ ہوا
کھڑے ہوئے تھے بہت اپنے جسم و جاں لے کر
نئے گھروں میں نہ روزن تھے اور نہ محرابیں 
پرندے لوٹ گئے اپنے آشیا لے کر
سمندروں کے سفر جن کے نام لکھے تھے 
اتر گئے وہ کناروں پہ کشتیاں لے کر
تلاش کرتے ہیں نو ساختہ مکانوں میں 
ہم اپنے گھر کو پرانی نشانیاں لے کر

زبیر رضوی

No comments:

Post a Comment