تصویرِ زیست
(دوسری تصویر)
جوئبار و سبزہ و اونچے مکان
جن کی رفعت کو نہ پہنچے آسمان
جا بہ جا بجلی کے پنکھے سائبان
سرد رُویا آفریں جنت نشان
سیج پھولوں پر پڑے آسودۂ جان
دادِ عشرت دے رہے ہیں ہر زمان
کچھ خیالِ سود و نہ خوفِ زیاں
یہ زمیں ان کی ہے ان کا آسمان
دولت و سرمایہ کی تنویر ہے
زندگی کی یہ بھی اک تصویر ہے
میر گل خان نصیر
No comments:
Post a Comment