Monday, 2 November 2020

مدت کے بعد ہی سہی لیکن کمال ہے

 مدت کے بعد ہی سہی لیکن کمال ہے

شاہ و گدا کا شہر میں اِک جیسا حال ہے

میرا تو مشورہ ہے کہ چل کُوچ کر چلیں

اے عشق زاد بول! تِرا کیا خیال ہے

تم روز پوچھتے ہو کہ وہ شخص کیا ہوا

اور یہ بھی جانتے ہو کہ مشکل سوال ہے

لگتا ہے اس کو پھر سے مِری یاد آ گئی

کہہ دو کہ میں نہيں ہوں اگر اس کی کال ہے


عمران عامی

No comments:

Post a Comment