فلمی گیت
نہ تم ہمیں جانو، نہ ہم تمہیں جانیں
مگر لگتا ہے کچھ ایسا میرا ہمدم مل گیا
نہ تم ہمیں جانو
یہ موسم یہ رات چپ ہے
یہ ہونٹوں کی بات چپ ہے
خموشی سنانے لگی ہے داستاں
نظر بن گئی ہے دل کی زباں
نہ تم ہمیں جانو، نہ ہم تمہیں جانیں
مگر لگتا ہے کچھ ایسا میرا ہمدم مل گیا
محبت کے موڑ پہ ہم
ملے سب کو چھوڑ کے ہم
دھڑکتے دلوں کا لے کے یہ کارواں
چلے آج دونوں جانے کہاں
نہ تم ہمیں جانو، نہ ہم تمہیں جانیں
مگر لگتا ہے کچھ ایسا میرا ہمدم مل گیا
یہ موسم یہ رات چپ ہے
دو ہونٹوں کی بات چپ ہے
خاموشی سنانے لگی ہے داستاں
نظر بن گئی ہے دل کی زباں
نہ تم ہمیں جانو، نہ ہم تمہیں جانیں
مگر لگتا ہے کچھ ایسا میرا ہمدم مل گیا
مجروح سلطانپوری
No comments:
Post a Comment