جہان رقص کُناں ہے کہ دُھن محبت ہے
نظامِ دہر کا پہلا شگُن محبت ہے
تمہیں یقینِ محبت نہیں ہے، حیرت ہے
خدا کا حکم محبت ہے، کُن محبت ہے
ہم اہلِ عشق زمانے کے کام کے تو نہیں
ہمارے پاس فقط ایک گُن محبت ہے
بچھڑتے وقت فقط مسکرا کے دیکھا تھا
میں اس کو بول نہ پایا کہ سُن محبت ہے
راشد علی مرکھیانی
No comments:
Post a Comment