Wednesday, 3 March 2021

سانجھ سویرے پنچھی گائیں لے کر تیرا نام

 سانجھ سویرے پنچھی گائیں لے کر تیرا نام

ڈالی ڈالی پر ہے تیری یادوں کے بِسرام

بِچھڑا ساتھی ڈھونڈ رہی ہے کُونجوں کی اک ڈار

بھیگے بھیگے نین اٹھائے دیکھ رہی ہے شام

میٹھی نیند میں ڈوبے گاؤں بجھ گئے سارے دِیپ

بِرہا کے ماروں کا سُکھ کے سپنوں سے کیا کام

چھوڑ شکاری! اپنی گھاتیں، بدل گیا سنسار

اُڑ جائیں گے اب تو پنچھی لے کر تیرا دام

آنکھوں پر پلکوں کا ساجن کب ہوتا ہے بوجھ

دور سے آئے ہو تم نین بیچ کرو آرام


عرفانہ عزیز

No comments:

Post a Comment