Friday, 2 April 2021

کلی دل کی اچانک کھل گئی ہے

 کلی دل کی اچانک کھِل گئی ہے

کوئی کھوئی ہوئی شے مل گئی ہے

یہ کس انداز سے دیکھا ہے تُو نے

زمیں پاؤں تلے سے ہِل گئی ہے

میں اس کی ہر ادا پر مر مٹا ہوں

لگائے گال پر جو تِل گئی ہے

یہ کس نے چوڑیاں پہنائیں آ کر

تِری ساری کلائی چِھل گئی ہے

کہاں اب پھول سرسوں کے کھلیں گے

کہاں اب وہ ہوائے دل گئی ہے

حسن اک شوخ کی خوشبو کی صورت

ہمیں دولت جہاں کی مل گئی ہے


حسن رضوی

No comments:

Post a Comment