Saturday, 10 April 2021

ساتھ ہے اس کا سر کی دنیا ساتھی ہے آواز

 ساتھ ہے اس کا سُر کی دنیا ساتھی ہے آواز

ہم نے اپنی آنکھوں سے خود دیکھی ہے آواز

کاش تمہارے دل میں بھی اک ساتھ اُتر جاتی

میری سوچ کے دریا سے جو اُٹھی ہے آواز

جنگل جنگل پھیل رہی ہوتی ہے اک خُوشبو

نرم ملائم جھیلوں میں جب اُگتی ہے آواز

اس سے میرا رشتہ سب رشتوں سے بڑھ کر ہے

میں تو تھک کر سو جاتی ہوں جاگتی ہے آواز

یہ تو سچ ہے ماہ پارہ میں بول نہیں سکتی

لیکن میرا پیچھا کرتی رہتی ہے آواز


ماہ پارہ صفدر

No comments:

Post a Comment