مجھے بیٹھے بٹھائے رُلا دیا کس نے
وطن کا اک نیا قصہ سنا دیا کس نے
ہمارے شہر کے سارے چراغ روشن تھے
ہمارے شہر کو مدفن بنا دیا کس نے
گلی کے پیچھے جو میدان کھیلنے کا تھا
جوان لاشوں سے اس کو سجا دیا کس نے
ہمارے شہر میں سورج لگائے جاتے تھے
ہمارے شہر کو زندہ جلا دیا کس نے
یہ ان کی عمر کھلونوں سے کھیلنے کی تھی
ہمارے بچوں کو سائل بنا دیا کس نے
عرفان مرتضیٰ
No comments:
Post a Comment