Friday, 9 April 2021

غم یہ نہیں کہ غم سے ملاقات ہوئی

 غم یہ نہیں کہ غم سے ملاقات ہوئی

غم ہے کہ راہِ غم میں خرافات ہو گئی

میں اہتمامِ مجلسِ آداب میں رہا

کیوں لوگ اُٹھ گئے ہیں یہ کیا بات ہو گئی

ماحول جب تمازتِ خورشید میں ہوا

رُت جانے کیوں بدل گئی برسات ہو گئی

وہ واقعہ جو روح کی گہرائیوں میں تھا

وہ بات اب تو نذرِ حکایات ہو گئی

تنہا تھی میری سادہ روی سُوئے زندگی

پھر ساتھ میرے گردش حالات ہو گئی

میں فرطِ احتیاط سے گزرا مگر عتیق

اس پر نگاہ از رہِ عادات ہو گئی


عتیق اثر

No comments:

Post a Comment