Friday, 2 April 2021

سخت مشکل میں ڈال پھینکا ہے

 سخت مشکل میں ڈال پھینکا ہے

اس نے زلفوں کا جال پھینکا ہے

ہر تمنا بے سُود نکلی ہے

دل سے سب کچھ نکال پھینکا ہے

لوگ فرہاد بنتے جاتے ہیں

ہم نے جب سے کُدال پھینکا ہے

شاخ سے اُڑ گئے سبھی پنچھی

وقت نے ایسا جال پھینکا ہے

مجھ کو جو لاجواب کر دے گا

اس کی جانب سوال پھینکا ہے

میری سانسیں یہ جو مہکتی ہیں

کس نے کر کے نڈھال پھینکا ہے

بات قسمت پہ آن ٹھہری ہے

ہم نے سِکہ اُچھال پھینکا ہے

قاعدے سے نبھائی ہے اس نے

مجھ کو کر کے حلال پھینکا ہے


صائم علی

No comments:

Post a Comment