Friday, 16 April 2021

کسے پروا لگی ہے آگ کس کے آشیانے میں

 کسے پروا لگی ہے آگ کس کے آشیانے میں

چمن والے مگن ہیں جشن چراغاں کے منانے میں

جو ذمے دار تھے آرائش صحن گلستاں کے

وہی مصروف ہیں آشیانوں کے جلانے میں

نہ دیکھ اے آسماں تو رشک سے میرے نشیمن کو

ہوا ہے صَرف خونِ دل مرا اس کے بنانے میں

کسی کو کیا خبر کہ اس دل نازک پہ کیا گزری

جفا کا ذکر جب آیا وفاؤں کے فسانے میں

یاسمین عمر بیتی یاد کرنے میں جنہیں

وہی ہیں مصروف آج مجھے بھلانے میں


شگفتہ یاسمین

No comments:

Post a Comment