Friday, 9 April 2021

ہم جو کم مایہ ہیں زمانے میں

 ہم جو کم مایہ ہیں زمانے میں

کیا کمی ہے تِرے خزانے میں

اک نظر اس کو دیکھ آئے تھے

ہوش اب تک نہیں ٹھکانے میں

ہم پریشان حال لوگوں سے 

کون ملتا ہے اس زمانے میں

جب جوانی تھی ہوش ہی کب تھا

دیر کر دی ہے دل لگانے میں

ایک لمحہ جو ہم سے رُوٹھا تھا

عمر گزری اسے منانے میں


مولوی محمد اسلم

No comments:

Post a Comment