Thursday, 22 April 2021

وحشتوں میں ایک وحشت نام کی

 وحشتوں میں ایک وحشت نام کی

اور پھر اس کاوشِ ناکام کی

وہم کی صورت گری کرتی ہے یہ

ٹمٹماتی لو چراغِ بام کی

وجد میں رقصاں دِیے کی روشنی

روشنی میں گونج اک پیغام کی

گونج میں سر اک سنکتی یاد کے

یاد جیسے راگنی ایام کی

وقت کی رو میں کہیں ٹھہری ہوئی

یاد کشتی ایک گزری شام کی


طارق بٹ

No comments:

Post a Comment