Thursday, 27 May 2021

میں نے سچ بولنا بچوں سے

 میں نے سچ بولنا

بچوں سے

اور جھوٹ

تاریخ کی کتابوں سے سیکھا

اور نظم لکھنے بیٹھ گیا

مگر

نہیں لکھ سکا

مجھے بچوں کے متوقع سوالوں سے

خوف آنے لگا تھا


قیوم ناصر

No comments:

Post a Comment