Friday, 28 May 2021

ہوا کے بگڑے ہوئے تیور سندیسہ لائے ہیں

 تمہارے ساتھ


ہوا کے بگڑے ہوئے تیور

سندیسہ لائے ہیں

بارش میں بھیگی

مٹی کی سوندھی سوندھی مہک میں بسے

دھاڑیں مار کے روتے خوابوں کا

جو تم نے

میرے نام کیۓ تھے

ہم اک ساتھ جیۓ تھے


یاسمین سحر

No comments:

Post a Comment