Tuesday, 25 May 2021

اشک ہیں اور نالہ ہے مرے ساتھ

 اشک ہیں اور نالہ ہے مِرے ساتھ

جانے کیا ہونے والا ہے مرے ساتھ

میں محمدﷺ کا نام لے لوں گا

بس یہی اک حوالہ ہے مرے ساتھ

پیاس دریا طلب کرے، لیکن

ایک خالی پیالہ ہے مرے ساتھ

خوف دشمن کا اب نہیں کوئی

غار ہے اور جالا ہے مرے ساتھ

شاعری اور اس کی یادوں کا

تجربہ بیس سالہ ہے مرے ساتھ

میں اکیلا نہیں رہا شیراز

ایک جنت نکالا ہے مرے ساتھ


شیراز غفور

No comments:

Post a Comment