Wednesday, 26 May 2021

حیرت ہے دل کی تختی پر

 حیرت ہے

دل کی تختی پر

آنکھوں کے صحرا میں

ٹپ ٹپ گرتے خوابوں پر

کائنات میں بدلنے والے

لمحہ لمحہ مناظر پر نیلے سمندر میں بارش کی رم جھم پر

سبز میدانوں کی تخم ریزی سے

تخلیق شدہ ثمرات کے فضل ربی پر

یادوں کے بازار میں چلتے پھرتے سایوں کے اوراق کی خستہ حالی پر

ایک ناکام محبت کی خستہ حالی پر

ایک ناکام محبت کی بربادی پر

حیرت ہے

ایک مکمل حیرت ہے


امجد بابر

No comments:

Post a Comment