Monday, 19 July 2021

میں نے دیکھا ہے کئی لوگوں کو یوں مرتے ہوئے

 میں نے دیکھا ہے کئی لوگوں کو یوں مرتے ہوئے

ہاتھ چُھوٹے اور قدم رُک سے گئے چلتے ہوئے

دِکھ گئی تھی میری آنکھوں میں چُھپی چاہت اُسے

ایک دم سے مسکرائی تھی وہ جب لڑتے ہوئے

اس کو کیا معلوم کیا ہوتی ہے یہ افسُردگی؟

اس نے کب دیکھے ہیں آرے سے شجر کٹتے ہوئے

پگڑیوں کی لاج رکھ کر کہہ دیا اس نے قبول

ہاتھ لیکن کپکپائے دستخط کرتے ہوئے

خوش گمانی میں گزر جاتا تھا سارا دن مِرا

دیکھ لیتی تھی وہ جس دن اک نظر ہنستے ہوئے


حمزہ سواتی

No comments:

Post a Comment