Thursday, 8 July 2021

سیاہ رات میں تارے سوال کرتے ہیں

 سیاہ رات میں تارے سوال کرتے ہیں

بچھڑ کے تجھ سے یہ سارے سوال کرتے ہیں

اجل کے بعد کیا دو پَل سکوں میسر ہے؟

کہ رزمِ زیست کے مارے سوال کرتے ہیں

وہ تیرا ہجر بھی ملنے پہ مطمئن کیوں ہے؟

جو تجھ کو جیت کے ہارے، سوال کرتے ہیں

عجیب لوگ ہیں طعنہ کَسے ہیں ملنے پر

کبھی فراق کے بارے سوال کرتے ہیں

اویس کس نے یوں چھلنی کیا جگر تیرا

دریدہ جسم کے پارے سوال کرتے ہیں


اویس علی

No comments:

Post a Comment