جو بھی حق پر ہو وہی دارورسن تک پہنچے
آدمی آج کا یوں رسمِ کہن تک پہنچے
بات ہو گُل کی جہاں اس کے لبوں تک آئے
ذکر جب سرو کا ہو اس کے بدن تک پہنچے
میں نے ٹھانی ہے حفاظت میں کروں گی اس کی
ہو جو ہمت تو خزاں میرے چمن تک پہنچے
یہ بدن ڈھال بنا لوں گی ہوا کے آگے
گرم جھونکا جو کوئی میرے وطن تک پہنچے
اور بھی ہوں گے یہاں لاکھ سخنوَر، لیکن
کوئی تو ہو جو مِری طرزِ سُخن تک پہنچے
طاہرہ جبین
No comments:
Post a Comment