Thursday, 22 July 2021

سنو ہمدم بہت مشکل گھڑی ہے

 سنو ہمدم بہت مشکل گھڑی ہے

محبت ٹوٹ کر بکھری پڑی ہے

سناؤ مجھ کو غم کے کچھ فسانے

خوشی دل میں مِرے اب تک گڑی ہے

بہت کچھ تم سے کہنا رہ گیا تھا

جدائی کی گھڑی سر پر کھڑی ہے

دمِ رخصت مجھے رونا نہیں تھا

تِرا شانہ ہے مشکل آپڑی ہے

سنو ہلکان میری جاں! نہ ہونا

اسے روکو جو آنکھوں میں جھڑی ہے

مِرا ہمدرد کیسا آئینہ ہے

جسے ہر وقت لڑنے کی پڑی ہے


ناہید عزمی

No comments:

Post a Comment