Wednesday, 7 July 2021

ہے جب تک دشت پیمائی سلامت

 ہے جب تک دشتِ پیمائی سلامت

رہے گی آبلہ پائی سلامت

رہے جب تک یہ بِینائی سلامت

ہماری خامہ فرسائی سلامت

بہت سنوریں گے سنگ و سر کے رشتے

جنوں کی کار فرمائی سلامت

بہت حیران ہیں آئینہ خانے

تِرے قامت کی زیبائی سلامت

سبھی ہاتھوں میں لے کر سنگ آئے

خِرد کی جلوہ آرائی سلامت

بہت دیکھے بہار آمیز منظر

تِری یادوں کی رعنائی سلامت

حجاب اس نے کیا آسودۂ غم

یہ اندازِ مسیحائی سلامت


حجاب عباسی

No comments:

Post a Comment