خدا میرا منتظر ہے
تم میرا انکار کرنے والی دوسری عورت ہو
مجھے ایک رات پہلے غسل دیا گیا تھا، دیکھو
اس پہاڑ کے پیچھے صبح پوشاک بدل رہی ہے
جسم سے بُو اٹھنے والی ہے
تمہیں گمان کو یقین میں تبدیل کرنا ہو گا
خدا کی بنائی ہوئی مخلوق یعنی (کیڑے مکوڑے)
مجھے سرد خانے میں ڈھونڈ رہے ہیں
کھودی ہوئی قبر کا تا دیر خالی رہنا بالکل اچھا نہیں
مُنکر نکیر بھی پریشان ہو سکتے ہیں
گورکن کا دوسری قبر کھودنے کا وقت ہُوا چاہتا ہے
اور اسے پہلی قبر کھودنے کی کمائی؟
آنسو نکالنے کے بہہ جائے
اپنے خدا کی بارگاہ میں دعا کرو
جہنم کے راستے پر آگ بِچھا دی گئی ہے
خُلد کا دروازہ مقفل ہونے سے پہلے پہلے
مِری سفید عُریانی پر عطر مل دو
یہ آخری اسٹاپ ہے
اس کے بعد خدا تک لے جانے والی بس
نہیں رُکے گی
اسامہ امیر
No comments:
Post a Comment