Friday, 9 July 2021

پہلا پہلا لفظ خدا کا کن فیکوں

 بوئے گل نالۂ دل


پہلا پہلا

لفظ خدا کا

کُن فیکُوں

شاعر، موسیقار، مصور

سب میں ایک ہی جوشِ جنوں

کن فیکوں

کل خزانہ

آ مل بانٹیں

موتی ہیرے

نیلم نیرے

آؤ کریں سنگھار جگوں کے

روک نہ ان کو

ٹوک نہ ان کو

یہ جو *سرجنہار جگوں کے

ان کو اپنے گیان کا امرت

جان بوجھ کر

یوں کم کم مت دے او دھرتی

اتنا غم مت دے او دھرتی


شیخ ایاز 


٭سرجنہار= خالق

No comments:

Post a Comment