Friday, 9 July 2021

سکون دل گیا نظروں سے سب قطارے گئے

 سکون دل گیا، نظروں سے سب قطارے گئے

چمن میں کھلتے ہوئے جب سے پھول مارے گئے

💢ہوائے موت ذرا دیر کیا ادھر آئی💢

کہ میرے ہاتھ سے اڑ کر مِرے غبارے گئے

انہیں ہی مرتبہ ملتا ہے جا کے جنت میں

حصول علم کی خاطر جو جان وارے گئے

یہ کیسی کربلا برپا ہوئی پشاور میں

لہو میں ڈوبے ہوئے میرے بچے مارے گئے

چمن اجاڑنے والو تمہیں خدا سمجھے

تمہیں نہ آئی حیا پھول تو ہمارے گئے

رہے گا یاد ہمیں آنے والی نسلوں تک

وہ نقشِ پا جو یہاں خون سے ابھارے گئے

سلام میرا عظیم!! ان شہید بچوں کو

جو اپنی جیت کی خاطر بھی جان ہارے گئے


عظیم حیدر

No comments:

Post a Comment