Saturday, 10 July 2021

نہ کل ہی بدلا نہ آج بدلا

نہ کل ہی بدلا نہ آج بدلا

نہ زندگی کا مزاج بدلا

وہی ستم ہیں وہی ہیں ظالم

نہ آج تک سامراج بدلا

وہی امارت وہی ہے غربت

نہ ان کا یہ امتزاج بدلا

وہی ہیں فرعون اور ہٹلر

نہ تخت بدلا نہ تاج بدلا

وہی ہے بندش محبتوں پر

نہ آج تک یہ سماج بدلا


رشید اختر

No comments:

Post a Comment