Monday, 12 July 2021

یوں اڑاتی ہے جو ہوا مجھ کو

 یوں اُڑاتی ہے جو ہوا مجھ کو

پہلے ہلکا بہت کیا مجھ کو

مُدتوں سے یہاں مقفّل ہوں

آ کبھی آ کے کھٹکھٹا مجھ کو

آخری وقت آ گیا ہے کیا؟

دے رہے ہیں سبھی دُعا مجھ کو

تجھ تک آنے کبھی نہیں دے گا

میرے حصے کا دائرہ مجھ کو

عشق ادب ہے تو اپنے آپ آئے

گر سبق ہے تو پھر پڑھا مجھ کو

کر کے سودا جو پاؤں کا بیٹھا

دے گیا کوئی راستہ مجھ کو

وہ کوئی عام سا ہی جملہ تھا

تیرے منہ سے بُرا لگا مجھ کو


سرفراز نواز

No comments:

Post a Comment