رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
میں نے تمہیں خط لکھا تھا
ملا ہو گا
تمہارے خط تو مجھے مل جاتے ہیں
جو تم ہواؤں کے ہاتھ بھیجا کرتے ہو
دل سے دل کی
خط و کتابت جاری رہتی ہے
گو مجھے معلوم نہیں
اس زمیں پہ
تم کہاں ہو؟
اور تم بھی بُھلائے بیٹھے ہو
میں جہاں ہوں
عذرا مغل
No comments:
Post a Comment