مجھے تم سے محبت ہے
سالہا سال آتے جاتے رہے
مرد و زن اترتے رہے قبروں میں اپنی
مگر وہ محبت کبھی ختم ہو نہ سکی
جو دل میں لیے پھرتا ہوں میں تمہارے لیے
میں ملنا چاہتا ہوں پھر، اک آخری بار صرف
گُھٹنے زمیں پہ ٹیکے تمہیں
مرتے مرتے یہ کہنے کو بس؛
مجھے تم سے محبت ہے
(Heinrich Heine)ہائنرش ہائنے
اردو ترجمہ: مقبول ملک
No comments:
Post a Comment