Wednesday, 14 July 2021

فلک پہ سورج چاند اور ستارے سبھی ہیں شاہد خدا کی عظمت کے

 فلک پہ سورج، چاند اور ستارے

(ہائنرش ہائنے کی ایک طویل جرمن نظم سے اقتباس)


فلک پہ سورج، چاند اور ستارے

سبھی ہیں شاہد خدا کی عظمت کے

دیکھتے ہیں جنہیں نیک بندے آنکھیں اٹھا کر

پھر ثنا خوانی کرتے ہیں خالق کی تخلیق کی

وہ شاہکار سارے جو مالک نے خود ہیں بنائے

ان کو جو دیکھے اگر، دیکھتا ہر کوئی رہ جائے

تو بات اتنی ہے پھر کہ زمیں باسیو

میری آنکھوں کی سمت تم بھی دیکھو ذرا

ہاں دیکھو! یہی، یہ جو شاہکار ہے

ساری تخلیق کا، یہ انساں کا دل سردار ہے


(Heinrich Heine)ہائنرش ہائنے 

اردو ترجمہ: مقبول ملک

No comments:

Post a Comment