Friday, 22 October 2021

زیست میں غم ہیں ہمسفر پھر بھی

زیست میں غم ہیں ہمسفر پھر بھی

تا اجل کرنا ہے بسر پھر بھی

ٹُوٹی پُھوٹی ہوں چاہے دیواریں

اپنا گھر تو ہے اپنا گھر پھر بھی

چاہے انکار ہم کریں سچ کا

ہووے ہے ذہن پر اثر پھر بھی

دل مچلتا ہے ان سے ملنے کو

ہم چُراتے رہے نظر پھر بھی

ہے یقیں تم ہمیں نہ بُھولو گے

اک زمانہ گیا گُزر پھر بھی

ہیں یہ الفاظ دل لُبھانے کے

کاش شاید یوں ہی مگر پھر بھی


ایلزبتھ کورین مونا

No comments:

Post a Comment