Monday 25 October 2021

سلجھے نہ کبھی آج تک اسرار من و تو

 سلجھے نہ کبھی آج تک اسرار من و تو

الجھے ہی رہے فطرت ادراک کے گیسو

واقف ابھی اس رمز حقیقت سے نہیں تو

اللہ کا بندہ نہ مسلماں ہے، نہ ہندو

معراجِ خودی ہے تِری پرواز پہ موقوف

تو چاہے تو خود عرش بنے تکیہ زانو

ہیں جس سے دماغ و دل جبریل معطر

اللہ رے وہ زلفِ غمِ دوست کی خوشبو

اس دل پہ کہ جو عشق کی نعمت سے ہے محروم

کُھلتے نہیں اسرار حقیقت کسی پہلو


آرزو سہارنپوری

No comments:

Post a Comment