عارفانہ کلام نعتیہ کلام
وہ گھڑی بھی حسیں گھڑی ہو گی
جب مدینے میں حاضری ہو گی
دیر کرتے نہیں کرم میں وہ
میری چاہت میں کچھ کمی ہو گی
ان کے غم میں تڑپ کے دیکھو تو
تم پہ قربان ہر خوشی ہو گی
تم سراپا درود بن جاؤ
پھر زیارت حضورؐ کی ہو گی
جل سکیں گے نہ ظلمتوں کے دِیے
آ گئے آپﷺ، روشنی ہو گی
بات بن جائے گی حمیدی کی
چشم رحمت جو آپؐ کی ہو گی
مجیب ظفر انوار حمیدی
No comments:
Post a Comment