Monday, 25 October 2021

میں نے کبھی نہیں ناپا بات کی بلندی کو

 بیان


میں نے

کبھی نہیں ناپا

بات کی بلندی کو

دانش نے

مجھے جہالت سے روشناس کرا دیا

کسی بھی مقابلے میں

میرا نام نہیں ہوتا

میں ایک وسوسے کی طرح

زندگی کے آس پاس رہتا ہوں

مجھ سے بیان ہی نہیں ہوتی

ایک دل کی داستان

میں نے

محبت سے سیکھ لیا ہے

ناکام کیسے ہوتے ہیں


مصطفیٰ ارباب

No comments:

Post a Comment