Wednesday, 27 October 2021

ہمیں آب رواں کی نذر کر دینا

 ہمیں آبِ رواں کی نذر کر دینا


ہمارے ہاں روایت ہے

کہ جب کوئی مقدس چیز کارآمد نہیں رہتی

تو پھر بھی

احتراماً اس کو بے حُرمت نہیں کرتے

اُسے آبِ رواں کی نذر کرتے ہیں

بہت ممکن ہے

اِک دن ہم بھی تم پر بوجھ بن جائیں

تُمہارے ہاں

ہمارا کوئی مَصرف ہی نہ رہ جائے

جب ایسا وقت آ جائے

تو پل بھر بھی مروّت میں نہیں رہنا

ہمیں تم اپنے سر سے وار کر

دل سے بھلا دینا

ادھورے نقش کو پورا مٹا دینا

ہماری گفت گو کو بہتے پانی میں بہا دینا


معین نظامی

No comments:

Post a Comment