Tuesday, 26 October 2021

مجھے تم الوداع نہیں کہنا

 الوداع


مجھے تم الوداع نہیں کہنا

مجھے اب خوف آتا ہے

کہ جیسے الوداع کہنے سے

ہم پھر مِل نہیں سکتے

کہ جیسے اس کے کہنے سے

سبھی رشتے سبھی ناطے

یکایک ٹوٹ جائیں گے

مگر میں تم سے ملنے کی

ہر اک امید کو دل میں

ہمیشہ رکھنا چاہوں گی

تمہیں کھونا نہ چاہوں گی

فقط اتنا ہی چاہوں گی

کہ بس تم الوداع نہیں کہنا

مجھے تم الوداع نہیں کہنا


مناہل فاروقی

No comments:

Post a Comment