Monday, 25 October 2021

میں فقط اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

 ترانۂ یوم تکبیر 


کرنلوں کی بیویاں

ڈیلروں کی بیٹیاں

لیڈروں کی داشتائیں اور وڈیرے کی بہو

میں فقط اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

ٹڈی دل ڈینگی کرونا اور دہشت گردیاں

گھٹ گیا ہے آدمی ،بڑھ گئی ہیں وردیاں 

جانے کس غم کا تماشہ ہے یہ آوارہ لہو 

میں فقط اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

اک سوالِ بندگی و بے بہا شرمندگی

اک جوابِ آگہی اور اک سوالِ زندگی 

جو گھٹکتا ہے مِرے سینے میں کانٹے کی طرح 

منٹو کے چانٹے کی طرح

قصۂ آدم کو رنگیں کر رہا کس کا لہو

میں فقط اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو


عمران فیروز

No comments:

Post a Comment