رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اک دعا کی برکتوں سے
بچ گیا ہوں مشکلوں سے
خواہشِ خود آشنائی
عکس مانگے پتھروں سے
ایک سجدے نے بچایا
در بہ در کی ٹھوکروں سے
اس کی یاد آنے پہ کمرہ
بھر گیا ہے خوشبووں سے
رقص کرتے چھن رہی ہے
روشنی سی گھنگرووں سے
احمد سبحانی آکاش
No comments:
Post a Comment