خود اپنے اندر کی بے ثباتی سے رابطہ ہے
یہ ہم قلندر مزاج لوگوں کا مسئلہ ہے
پرائی چیزوں پہ کیا بھروسہ کہ جانتے ہیں
یہ دل ہمارا نہیں رہا ہے، یہ آپ کا ہے
ابھی تلک جو وجود پانے سے منحرف ہے
ہمارے مابین اس زمانے کا فاصلہ ہے
قبیلہ جھوٹی اناؤں کی بھینٹ چڑھ نہ جائے
یہ بد گمانی کو مار دینے کا مرحلہ ہے
عبدالرب
No comments:
Post a Comment