یا تو ہوتا ہے، یا نہیں ہوتا
عشق میں شائبہ نہیں ہوتا
روح سے روح کے تعلق میں
جسم کا سلسلہ نہیں ہوتا
میرے ظاہر سے میرے باطن تک
تم سے کچھ بھی چھپا نہیں ہوتا
ہر کسی در کا جو سوالی ہو
وہ فقط آپ کا نہیں ہوتا
ان کی بابت نہ پوچھیۓ مجھ سے
ان سے اب رابطہ نہیں ہوتا
مجھ پہ الزام دھرنے والے سُن
ہر کوئی بے وفا نہیں ہوتا
لبنیٰ عکس
No comments:
Post a Comment