عارفانہ کلام نعتیہ کلام
جس کی چاہت ہو مِری بات نہ ٹالی جائے
در پہ سرکارﷺ کے بن کر وہ سوالی جائے
آئیے سرور عالمﷺ سے محبت کر کے
اپنی اجڑی ہوئی دنیا بھی بسا لی جائے
جن کی فرقت میں تڑپتا ہوں شب و روز یہاں
ان سے ملنے کی کوئی راہ نکالی جائے
گرد آلود نہیں ہو گا کفن بھی اپنا
الفت شاہﷺ اگر دل میں بسا لی جائے
پھر کسی اور کی دنیا میں ضرورت نہ رہے
لو، اگر شاہ مدینہﷺ سے لگا لی جائے
التجا اتنی ہے خلاقِ دو عالم سے حلیم
شہرِ آقاﷺ میں مِری روح نکالی جائے
عبدالحلیم گونڈوی
No comments:
Post a Comment