Saturday 27 November 2021

جب دیکھا کمر باندھے ہوئے ماں نے پسر کو

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب دیکھا کمر باندھے ہوئے ماں نے پسر کو

صدمہ ہوا تب بانوئے مجروح جگر کو

ہمشکلِ نبیؑ سے یہ کہا پیٹ کے سر کو

قربان یہ ماں ہو گئی جاتے ہو کدھر کو

اس وقت کسی کام کو بابا کے چلے ہو

یا کس کے کمر لینے کو صغراؑ کے چلے ہو


اکبرؑ نے کی یہ عرض کے اے مادرِ محزوں

صغراؑ کا نہ لو نام کہ ہوتا ہے جگر خوں

ممکن نہیں اب اس کو سوا حشر کے دیکھوں

باباؑ کے نہیں کام کو اپنے میں چلا ہوں

جنت کی طرف جاتا ہے گُلفام تمہارا

لو کام تو مِرا ہے پہ ہے نام تمہارا


دلگیر لکھنوی

لالہ چھنو لال دلگیر

No comments:

Post a Comment