Monday, 10 January 2022

اب تو جینا بھی ہوا دشوار الٰہی خیر ہو

اب تو جینا بھی ہوا دشوار، الٰہی خیر ہو

کس قیامت کے ہیں یہ آ ثار ،الٰہی خیر ہو

 مارنا مرنا،۔ ڈرانا اور ڈرنا بے دریغ

نفرتوں کے اس قدر انبار، الٰہی خیر ہو

قوم پر طاری ہوا ہے چھین لینے کا جنوں

اور پاگل پن میں ہے سرکار، الٰہی خیر ہو

قافلہ ہٹنے لگا ہے اپنی منزل سے پرے 

بے خبر ہے قافلہ سالار، الٰہی خیر ہو

خون میں ڈوبے ہوئے اپنے وطن کو دیکھ کر 

اب زمانہ ہو گیا بے زار، الٰہی خیر ہو

بیچ ہے منجدھار آسی اور ساحل دور ہے 

کیسے ہو گا اپنا بیڑہ پار، الٰہی خیر ہو


سعید آسی

No comments:

Post a Comment