لمحہ لمحہ سانس ہارے جاؤ گے
تم بنا مارے ہی مارے جاؤ گے
آسماں پر ہے اٹھایا اس لیے
تم زمیں پر پھر اتارے جاؤ گے
اس کی رسی تھام لو اے دوستو
ورنہ اس تک کس سہارے جاؤ گے
ہم سے طوفاں پوچھتا ہے بار بار
ڈوب نے والوں کنارے جاؤ گے
کب تلک بچتے رہو گے اے اسد
اک نہ اک دن تم بھی مارے جاؤ گے
اسد ہاشمی
No comments:
Post a Comment